• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اسپینش اسٹار رافیل نڈال اٹلی کے میٹیو بریٹینی کو ہرا کر پانچویں مرتبہ یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے، جہاں اُن کا مقابلہ روس کے ڈینیل میڈویڈیو سے ہوگا۔

رافیل نڈال 19 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جتنے کے لیے ایک میچ کی دوری پر ہیں۔ 

نیویارک میں جار ی سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے دوسرے سیمی فائنل میں اسپینش اسٹاررافیل نڈال نے اٹلی کے نوجوان کھلاڑی میٹیو بریرٹینی کو پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر سات۔چھ سے ہرایا۔

دوسرے اور تیسرے سیٹ میں نڈال نے باآسانی چھ۔چار اور ایک۔چھ سے ہرا کر پانچویں مرتبہ یو ایس اوپن کے فائنل میں جگہ بنالی۔

نڈال 19 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کے لیے ایک میچ کی دوری پرہیں، فائنل میں ان کا مقابلہ روس کےڈینیل میڈویڈیو سے ہوگا جنہوں نے بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کرفائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

تازہ ترین