• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: جینیفر لوپیز سے مشابہ چور کو دیکھ کر لوگ حیران

—تصویر بشکریہ امریکی میڈیا
—تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

امریکا میں ایک خاتون چور کی پولیس ریکارڈ کی تصویر امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز سے مشابہہ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست مینیسوٹا میں ایک خاتون کو بیٹریاں چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس کے بعد پولیس نے اُس کی تصویر ریکارڈ کے لیے لی جو بعدازاں وائرل ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ کی تصویر وائرل ہونے کی وجہ بہت ہی دلچسپ تھی، انٹرنیٹ پر صارفین نے ملزمہ کی تصویر کو جینیفر لوپیز سے مشابہہ قرار دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ سائرینا این کوسٹ نامی خاتون کو 30 اگست کو مونٹیسیلو کے علاقے سے چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

خاتون پر الزام ہے کہ اُس نے ایک اسٹور سے تقریباً 580 ڈالرز مالیت کی پاور ٹول بیٹریوں کے 2 ڈبل پیک چوری کیے تھے۔

بعد ازاں جب ملزمہ کی پولیس ریکارڈ کی تصویر سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے شروع کر دیے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید