• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نویں محرم پر شہریوں نے کھانے پکا کر تقسیم کئے،سبیلیں بھی لگائی گئیں

لاہور(نیوزرپورٹر)ملک بھر میں نویں محرم الحرام کی مناسبت سے نذرو نیاز تقسیم کرنے کا اہتمام کیا گیا ،لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور بوسیدہ قبروں کی لپائی کی ۔ملک بھر میں نو اور دس محرم الحرام کی مناسبت سے وسیع پیمانے پر نذرو نیاز تقسیم کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ گزشتہ رو ز نویں محرم پر شہریوں کی جانب سے مختلف کھانے پکا کر تقسیم کئے گئے جبکہ دودھ اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی گئیں۔دوسری جانب لوگوں کی بڑی تعداد نے قبرستانوں کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے بعد لپائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔بعض قبرستانوں میں صاحب ثروت شخصیات کی جانب سے مٹی کی ٹرالیاں منگوا کر دی گئیں اور لوگوں نے بغیر قیمت وہاں سے مٹی لے کر اپنے پیاروں کی قبروں پر ڈالی اور لپائی کی جبکہ بعض قبرستانوں میں گورکنوں کی جانب سے مٹی کی ٹرالیاں منگوائی گئیں اور منہ مانگے داموں پر فروخت کی گئی ۔
تازہ ترین