• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں ای سگریٹ پر پابندی کی تجویز پیش


نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے ذائقہ دار ای سگریٹ پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کر دی۔

اینڈریو کیومو کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نوجوانوں کو ذائقہ دار ای سگریٹ کے نقصانات سے بچانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا میں کچھ عرصے کے دوران پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہو کر پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔