• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈہ ابالنے کی سائنس، زردی کو اپنی پسند کے مطابق ابالنے کے 6 بہترین وقت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انڈہ ابالنا بظاہر ایک آسان کام محسوس ہوتا ہے، لیکن زردی کو اپنی من پسند حالت (پتلی، نرم، کریمی یا سخت) میں لانے کے لیے ابلتے پانی کا وقت بےحد اہم ہوتا ہے۔

انڈہ ابالنے کے 6 مختلف اوقات اور ان کی حالت کچھ یوں ہے کہ 4 منٹ تک ابالنے میں زردی مکمل طور پر مائع (پتلی) رہتی ہے جبکہ سفیدی ہلکی سی جمتی ہے۔

اسی طرح 5 منٹ تک ابالنے میں سفیدی مکمل طور پر جم جاتی ہے جبکہ زردی کا مرکز گاڑھا اور کریمی رہتا ہے۔

6 منٹ کے اندر زردی کا کنارہ سخت ہونا شروع ہوتا ہے جبکہ اندرونی حصہ کسٹرڈ کی طرح گاڑھا رہتا ہے۔

اس کے علاوہ 8 منٹ تک زردی زیادہ تر جم جاتی ہے لیکن اس کا درمیانی حصہ گہرا اور جیم جیسا محسوس ہوتا ہے۔

10 منٹ تک ابالنے سے زردی اور سفیدی دونوں مکمل طور پر سخت اور جامد ہو جاتی ہیں جبکہ 12 منٹ تک ابالنے سے زردی ہلکے پیلے رنگ میں مکمل خشک اور سخت ہو جاتی ہے جو سلاد یا انڈے کے پیسٹ کے لیے بہترین ہے۔

صحت سے مزید