• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وزیراعظم سے آئی ایم ایف کے وفد کی اہم ملاقات

وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کے وفد سے اہم ملاقات کی، اس دوران مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم سے آئی ایم ایف کے وفد کی اہم ملاقات


ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی قیادت ڈائریکٹر مڈل ایسٹ جیہاد ازور نے کی۔ وزیراعظم عمران خان نے وفد کو حکومت کے معاشی اصلاحاتی اقدامات سے آگاہ کیا، آئی ایم ایف وفد کی مالیاتی پیکج کی معاونت کے بعد حکومتی اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورت حال اور قرض پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے آئی ایم ایف وفد کو معاشی استحکام کے لیے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وفد کو بریفنگ میں کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارے میں کمی آرہی ہے، موجودہ سال نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 1000 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کے نقصانات میں کمی کے لیے نجکاری کا عمل تیز کیا جائے گاجبکہ نجکاری کی ایکٹو لسٹ میں مزید 10 ادارے شامل کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی اور ریونیو میں اضافہ کیا جائے گا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ سال معاشی ترقی کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین