• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کوڑا دان ’بلیو جیکٹ مہم‘ میں تبدیل


سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کوڑا دانوں کو ’بلیو جیکٹ مہم‘ میں تبدیل کردیا گیا۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے چائنیز کمپنی کے درآمد شدہ کوڑا دانوں پر بلیو جیکٹ مہم کے اسٹیکرز چسپاں کردئیے گئے۔

سندھ سولڈ ویسٹ کمپنی کے 3 ہزار کوڑے دانوں کو سندھ حکومت اپنی مہم میں استعمال کرے گی اوربلیو جیکٹ مہم کے تحت ضلع جنوبی میں مزید ویسٹ بن لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں 3ہزار سے زائد ویسٹ بن لگائی جا رہی ہیں۔

ڈی سی ساؤتھ سید صلاح الدین احمد کے مطابق ویسٹ بین کی تنصیب کا عمل اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ہو رہا ہے اور شہری سرِعام کوڑا پھینکنے سے گریز کریں ورنہ کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین