• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکھنڈ بھارت کی راہ میں رکاوٹ صرف پاکستان ہے، راجا فاروق حیدر

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ اکھنڈ بھارت کے منصوبے میں رکاوٹ صرف پاکستان ہے۔

اسلام آباد میں قومی پارلیمنٹرینز کانفرنس برائے کشمیر سے خطاب میں کہا کہ بھارت پاکستان کے پانیوں پر قبضے کا خواب دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آر ایس ایس کا اقلیتی گروہ بی جے پی پرقابض ہوگیا ہے۔

راجا فاروق حیدر نے اپنے خطاب میں کشمیر سے متعلق کانفرنس کے انعقاد پر کہا کہ ہم اس اقدام کے شکر گزار ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دعوت پر قومی پارلیمنٹرینز کانفرنس میں تمام سیاسی قائدین، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔

تازہ ترین