• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا سیریز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں دس سال بعد ون ڈے انٹر نیشنل کی بحالی اب یقینی دکھائی دے رہی ہے۔

کراچی اور لاہور میں ہونے والے ون ڈے اور ٹی20 انٹر نیشنل میچوں کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جمعے سے شروع ہورہی ہے۔

جبکہ ہفتے سے ٹکٹ کوریئر کمپنی کے مخصوص مراکز سے دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔

پی سی بی نے پی ایس ایل کے لئے مختص قیمتوں کو برقرار رکھا ہے۔ کراچی میں 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری رہنے والی ایک روزہ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

جبکہ لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے قیمت 500 سے 5000 روپے تک رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین