• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن اور مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کا اجلاس

کراچی (پ ر) آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکریٹری جنرل ٹکا خان عباسی نے ویڈیولنک پر مرکزی انجمن اخبار فروشان کراچی کے اجلاس کی صدارت کی، کراچی کی نمائندگی مرکزی صدر اقبال نون، جنرل سیکریٹری عبدالحمید ڈاڈا، چوہدری نذیر و دیگر نے کی  اجلاس میں ملک بھر میں اخبار فروشوں کو درپیش مسائل پر بحث کی گئی، نیز اخبار فروشوں کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا، اس موقع پر ٹکا خان عباسی نے کہا کہ فیڈریشن کی مرکزی کابینہ کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا اس پر کراچی کے مرکزی صدر محمد اقبال نون اور جنرل سیکریٹری عبدالحمید ڈاڈا نے کہا کہ ہم فیڈریشن کے پرچم تلے متحد ہیں۔

تازہ ترین