• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ٹی آئی کا صوبہ بھر میں آزادی مارچ ریلیاں نکالنے کا اعلان

پشاور ( وقائع نگار) جمعیت طلبہ اسلام نے تمام صوبوں میں آزادی مارچ ریلیاں نکالنے اور تمام طلبہ تنظیموں کو آزادی مارچ میں دعوت دینے کے لئے کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔ جے ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آصف اللٰہ مروت ایڈوکیٹ کے مطابق اس سلسلے میں جمعیت طلبہ اسلام کا اجلاس مرکزی کنوینر ہدایت اللٰہ پیرزادہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والے آزادی مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔انہوں نےکہا کہ اس مارچ سے متعلق مولانا فضل الرحمن سے جمعیت طلبہ اسلام کے وفد کی ملاقات بھی ہوئی اور مولانا فضل الرحمن نے جمعیت طلباء اسلام کو آزادی مارچ اسلام آباد کے حوالے سے جلد از جلد تمام سٹوڈنٹس تنظیموں کی کانفرنس بلانے کی ہدایت کی ہے ۔ اجلاس شرکاء نے کہا کہ خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں آزادی مارچ سے متعلق آگاہی کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ تمام طلبہ تنظیموں کو اس مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نکل کر اس سلیکٹیڈ حکومت کا خاتمہ کرنے میں ہمارا ساتھ دیں ، موجودہ حکومت نے نوجوانوں کونوکریاں دینے کا وعدہ کیا مگر نوکریاں دینے کے بجائے نوجوانوں کو بے روزگار کر رہی ہے۔

تازہ ترین