• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو میں سٹاف کی کمی اور حادثات میں اضافے پر اظہارتشویش

پشاور ( وقائع نگار) سٹاف کی کمی ‘ ناقص مٹیریل اور ناقص ٹی اینڈ پی کی وجہ سے پسکو میں بجلی کی مہلک اور غیر مہلک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے جس سے پسکو قیمتی فیلڈ سٹاف سے محروم ہورہی ہے جوکہ حکومت ‘ وزارت پاور ڈویژن‘ واپڈا اتھارٹی اور پسکو انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہےان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے چیئرمین حاجی محمد اقبال نے لیبر کمپلیکس رنگ روڈ پشاور میں مختلف سرکلوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر صوبائی سیکرٹری نورالامین حیدرزئی‘ وائس چیئرمین محمد حسین یوسفزئی‘ جمیل اختر تنولی اور یونس شاہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سٹاف کی کمی کی وجہ سے نہ صرف فیلڈ سٹاف کام کی دبائو کی وجہ سے ذہنی پریشانی کا شکار ہے بلکہ نادہندہ صارفین سے بقایا جات کی وصولی‘ کنڈا کلچر اور بجلی چوری کے خلاف جاری مہم بھی بری طرح سے متاثر ہورہی ہے جبکہ سٹاف اور گاڑیوں کی کمی کی شدید کمی کی وجہ سے صوبہ بھر میں پسکو کے بیشتر کمپلینٹ آفسز بھی بند ہوچکے ہیں۔ آخر میں صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال نے حکومت اور وزارت پاور ڈویژن پر زور دیا کہ پسکو میں ناقص مٹیریل اور ناقص ٹی اینڈ پی کانوٹس لیکر بلاتاخیر پسکو میں بھرتی شروع کی جائے۔
تازہ ترین