• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گیس پریشر کی کمی، سپلائی متاثر ہونے سے ہوئی، کمپنی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی میں گیس پریشر کی کمی سپلائی متاثر ہونے سے ہوئی۔گھریلو صارفین کیلئے موثر طور پرلوڈکا انتظام کیا،بعض صنعتوں کوگیس کی فراہمی میں کمی کا سامنا کرناپڑا۔

کراچی کے صنعتی علاقوں میں گیس بندش کا تاثر غلط ہے ،سپلائی متاثر ہونے سے پریشر کم ہوا تھا ۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق سندھ بھر میں گیس بحال اور ترسیل بدستور جاری ہے۔

ایس ایس جی سی کی گھریلو صارفین کے بعد دوسری ترجیح صنعتی صارفین ہیں۔

ترجمان نے میڈیا میں دئیے گئے اس تاثر کی سختی سے تردید کی ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے شہرمیں گیس کے پریشر کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس سے کراچی میں خصوصاََ صنعتو ں کیلئے گیس کی فراہمی شدیدطور پرمتاثر ہوئی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ پانچ روز میں دوبارمجموعی طور پر گیس کی فراہمی میں کمی آئی ہے جس کی وجہ دوگیس فیلڈز بنام کنڑپساکھی ڈیپ اور نیامت بسال فیلڈزسے گیس کی فراہمی میں کمی واقع ہوئی جو ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنیز کی ملکیت ہیں۔

تازہ ترین