• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وزیراعظم اور ان کی اہلیہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کی

وزیراعظم اور ان کی اہلیہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کی


مکہ مکرمہ (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم اور ان کے وفد کے لئے کعبہ شریف کا دروازہ بھی کھولا گیا۔ وزیراعظم نے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی، امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔صباح نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ ۖ پر حاضری دی‘ان کیلئے حجرہ روضہ رسول خصوصی طور پر کھولا گیا۔عمران خان جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے تو مدینہ ائرپورٹ پر ڈپٹی گورنر مدینہ شہزادہ سعود بن خالد الفیصل وسعودی حکام نے استقبال کیا۔ عمران خان نے مسجد نبوی ۖمیں حاضری دی۔

تازہ ترین