• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کو سائلین کے کام نمٹانے کیلئے ایک ہفتے کا ٹارگٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ضلعی انتظامیہ کے سٹاف کو کسی بھی سائل کا کام نمٹانے کیلئے ایک ہفتے کا ٹارگٹ دیا ہے اور کہا ہے کہ اہلکار اپنے طور طریقے بدل لیں،اب کسی بھی شکایت کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا، اگر کسی پٹواری کیخلاف رشوت لینے کی شکایت کی تو اسے نوکری سےفارغکر دیا جائے گا،وہ سرکٹ ہائوس میں ضلعی انتظامیہ کے سٹاف سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے دفاتراہمیت کے حامل ہوتے ہیں،تمام سٹاف ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کے وقار کو بلند کرنے کیلئے محنت کریں۔
تازہ ترین