• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

میئر کراچی پر عدالت برہم، پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر میئر کراچی کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا


کراچی (جنگ نیوز/اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر میئر کراچی وسیم اختر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا۔

ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔

عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کراچی کے میئر ہیں لیکن شہر کے لیے کچھ کیا۔

عدالت نے وسیم اختر کو پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کو پاسپورٹ آفیشل وزٹ کے لیے واپس دیا گیا تھا، اگر آفیشل وزٹ نہیں کر رہے ہیں تو پاسپورٹ واپس جمع کرائیں۔

کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق انسداد د ہشت گر د ی کی خصوصی عدالت نے د ہشت گر دو ں کو مبینہ طور پر علاج کی سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق مقدمات کی سماعت رینجرز پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 5اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین