• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لیاقت قائمخانی کے خلاف نیب کا مزید 3 ریفرنسز قائم کرنے کا فیصلہ

لیاقت قائم خانی کے خلاف نیب کا مزید 3 ریفرنسز قائم کرنے کا فیصلہ


کراچی(این این آئی) نیب حکام کے ہاتھوں گرفتار سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر سے برآمد زیورات اور نقدی کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد بنتی ہے جس پر نیب نے ملزم کے خلاف 3 مزید ریفرنسز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں71پارکس صرف کاغذات میں بنایا ،کرپشن کے پیسے کے ایم سی افسران اور اہم سیاستدانوں کو بھی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

سابق ڈی جی پارکس اور میئر کراچی کے مشیر لیاقت قائم خانی کے حوالے سے کرپشن کے پے درپے انکشافات سامنے آرہے ہیں، بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزام میں نیب حکام کے ہاتھوں گرفتار سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر پرتعیش اور چمچماتی کاروں کے بعد جمعے کوان کے گھر کے لاکرزسے نیب حکام کو زیورات، سیونگ سرٹیفکیٹس اور پرائز بانڈز کے علاوہ دیگر اہم نوعیت کی دستاویزات ملیں۔

ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی نے گھر میں موجود لاکر کا کوڈ نیب حکام کو دوران تفتیش بتایا جس کی بنا پرنمبروں سے کھلنے والے آہنی تجوری سے کروڑوں روپے کے زیورات اور دیگر اشیا ملیں، لیاقت قائمخانی کے گھر سے برآمد سونے کی اشیا کی مالیت 15 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ گھر سے برآمد کے ایم سی دستاویزات میں باغ ابن قاسم کے فنڈز کی فائلیں بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ لیاقت قائم خانی کے گھر سے برآمد اثاثوں کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

تازہ ترین