• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی کرنے والے نوجوان سمیت 5 افراد قتل

راولپنڈی، چکوال، جنڈ، تلہ گنگ (سٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ) راولپنڈی اور چکوال کے مختلف علاقوں میں5افرادکو قتل کر دیا گیا، جبکہ ٹریفک حادثات سمیت دیگر واقعات میں بھی 3 افراد جاں بحق ہوئے۔تھانہ صدربیرونی کو بشیر احمدنے بتایاکہ اس کے 22سالہ احسن خان نے چھ سات ماہ قبل شانزہ سے پسند کی شادی کی تھی اوراس کی اپنے سسرال والوں سے ناچاقی چل رہی تھی، سسرال والے بضد تھے کہ شانزہ کو طلاق دیں ورنہ خود ذمہ دار ہو ں گے۔ قوی امکان ہے کہ احسن خان کو اس کے سسرال والوں نے قتل کیا یا کروایا ہے ۔تھانہ بنی کو پطرس مسیح سکنہ محلہ راجہ سلطان راولپنڈی نے بتایا کہ میں گھر پہنچا تو میری بیوی اور بیٹی مریم مجھے پکڑ کر رفاقت عرف فوجی کے گھر لے گئیں جہاں میرا بیٹا شمعون تڑپ رہا تھا رفاقت کے ساتھ آصف ، ببلی شہزاد ، چاند بھی کھڑے تھے جنہوں نے میرے بیٹے کو ناحق مارا۔ میری بیوی اور بیٹی نے انہیں شمعون کو پانی کے ٹپ میں غوطے دیتے دیکھا ۔اسے ہولی فیملی ہسپتال لے کر گئے جو دم توڑگیا ۔ تھانہ روات کوقیصر علی شاہ سکنہ عثمان بلاک فیز8 نے بتایا کہ میرا والد اعجاز علی شاہ گاڑیوں کی اور زمین کی خرید وفروخت کا کاروبار کر تا ہے ۔ملک یاسر نے کلاشنکوف اور محمد امجد نے پسٹل سے میرے والد پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ میرے والد کو انعام اللہ اور شاہ سوار خان نے ملک یاسر ، محمد امجد اور نامعلوم شخص کے ذریعے قتل کروایا ۔ دریں اثناءچکوال قصبہ خیرپور تھانہ کلر کہار میں چھ افراد نے حملہ آور ہو کر ایک شخص کومبشر حسین کو قتل کردیا۔ واقعۃ خاتون کو طلاق دینے کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔قصبہ جبی تھانہ نیلہ کے علاقے میں نوجوان افتخار حسین کے قتل پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اٹک کے ایک بینک کے قریب 65 سالہ امیر محمد طبیعت خراب ہونے پر بےہوش ہوگیا اور بعدازاں چل بسا۔ ادھر جی ٹی روڈ پر گلبرگ ٹاؤن کے قریب کیری وین کا وہیل نکل جانے کے باعث وین روڈ پر الٹ گئی جس سے5 خواتین زخمی ہوگئیں۔ ادھر تھانہ صدر واہ کے علاقہ میں ویگن کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار خاتون آمنہ بی بی جاں بحق ہوگئی۔ ماں کے جنازے میں شرکت کیلئے آنے والا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ تلہ گنگ کی کاروباری شخصیت ملک زاہد کی خوشدامن کے انتقال پر شرکت کیلئے آنے والا بیٹا محمد آصف موٹر وے پر نیلہ دلہہ کے قریب ٹریفک حادثے میں خالق حقیقی سے جا ملا۔ دونوں ماں بیٹے کا جنازہ اسٹیڈیم قبرستان تلہ گنگ میں ادا کیا گیا۔
تازہ ترین