• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج کہیں ہلکی بارش، کہیں آندھی آسکتی ہے

آج کراچی کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور کہیں کل کی طرح آندھی آسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کاکم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے۔ کل صبح تک یہ اومان کے مغربی ساحل پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں ہیٹ ویو جیسی نہیں رہے گی لیکن موسم گرم ہی رہے گا جبکہ مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور کہیں کل کی طرح آندھی آسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مشرقی حصے میں بارش کا امکان زیادہ ہے جبکہ بھارتی گجرات میں ایک اور ہوا کا کم دباؤ بن رہا ہے جس کے باعث 26ستمبر سے بارشوں ایک سلسلہ شروع ہوسکتا ہے جس کے باعث تین سے چار روز کے دوران کہیں تیز اور کہیں معتدل بارش ہوسکتی ہے۔

کراچی میں آج کہیں ہلکی بارش، کہیں آندھی آسکتی ہے


دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور خشک ہے، کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی میں صبح کے وقت ہلکی خنکی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے دیگر بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور خشک ہے۔

مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق زیارت میں 10، قلات میں 13، ژوب میں18 ، خضدار میں21، پنجگور میں 22، گوادر میں 24 اورلسبیلہ میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ صوبے کے گرم علاقوں میں گرمی کی صورت حال برقرار ہے، گزشتہ روزسبی ، تربت میں 43 ،لسبیلہ اور نوکنڈی میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24 گھنٹو ں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں مطلع خشک ، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین