• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ایسوسی ایٹ ڈگری کا تعارفی پروگرام‘ پرنسپلز او رجسٹرارزکی شرکت

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی میں ہایئر ایجوکیشن کمیشن اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے زیر اہتمام ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کا تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 سے زائد کالج پرنسپلز اور یونیورسٹیوں کےرجسٹرارزنے شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر سابق وائس چانسلر ماہر تعلیم پروفیسر ذوالفقار گیلانی نے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام اور کالجوں اور پرنسپلز کی استعداد کار بڑھانے کو اہم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ نئے نظام کے آنے سے پہلے تمام پہلوؤں پر آزمائشی تیاریوں اور سمسٹر نظام کو طلباء و طالبات تک آسانی سے پہنچانے کیلئے متعلقہ ادارے اپناکام مکمل کر لیں گے۔ مہمان خصوصی پرو وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر جوہر علی نے شرکاء پر زور دیا کہ نئی ایسوسی ایٹ ڈگری سے کالجوں اور جامعات کے درمیان ایک نئے تعلقات کار کا آغاز ہوگا جس کا ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد سمسٹر قوانین ، سٹوڈنٹس اسسمنٹ، سمسٹر تبدیلی اور استعداد کار بڑھانا تھا۔ رجسٹرار ڈاکٹر زاہد گل اور ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن پروفیسرز عبدالوہاب بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔
تازہ ترین