• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف تقریروں سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا، سعد رفیق

صرف تقریروں سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا، سعد رفیق


لاہور میں احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ برادران کا کہنا تھا کہ صرف تقریروں سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت کے دوران خواجہ برادران کے وکیل کی غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

 صرف تقریروں سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا، سعد رفیق
نواز شریف سے محبت کی سزا دی جارہی ہے، ورنہ ان پر کوئی کیس نہیں بنتا، خواجہ برادران

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کا اجلاس اب تک ہو جانا چاہیے تھا مگر حکومت صرف تقریروں پر انحصار کر رہی ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدلیہ اور اسمبلیوں کو دباؤ سے نکالا جائے تو یہ ادارے بہتر طریقے سے کام کر یں گے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ڈینگی مچھر لوگوں کی جان لے رہا ہے جبکہ حکومتی شخصیات فوٹو سیشنز کر رہی ہیں۔

خواجہ برادران کا کہنا تھا کہ اُنہیں نواز شریف سے محبت کی سزا دی جارہی ہے ورنہ ان پر کوئی کیس نہیں بنتا۔

تازہ ترین