• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، ڈاکٹروں پرتشدد ،لاٹھی چارج،گرفتاریاں،صوبائی حکومت سے آج ریکارڈطلب

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل بنچ نے ایل آر ایچ میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں پرتشدد ٗ لاٹھی چارج اور گرفتاریوں پرصوبائی حکومت سے جواب مانگ لیا جبکہ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہاہے کہ اگرپولیس نے ڈاکٹروں پرلاٹھی چارج کیاتو ڈاکٹروں نے بھی اپنابدلہ نہیں چھوڑا،گذشتہ روز ہنگامہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کاعلاج نہیں کیا، صوبائی حکومت کولازمی سروس ایکٹ کے تحت کارروائی کر نی چاہیے، تشددنہیں، ڈاکٹروں نے کونسی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا کہ انہیں گرفتارکیاگیا۔
تازہ ترین