سابق بیٹسمین محمد یوسف کی والدہ لاہور میں انتقال کرگئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محمد یوسف نے اپنی والدہ سے متعلق کہا کہ میں نے آج اپنی دنیا کو کھو دیا۔
محمد یوسف نے مداحوں سے اپنی مرحوم والدہ کے لئے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
وکٹ کیپر کامران اکمل سمیت متعدد افراد نے محمد یوسف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
کامران اکمل نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔