• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ یوسفزئی کی نئی کتاب ’فائنڈنگ مائی وے‘ میں کیا نیا ہے؟

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کی نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنی نئی کتاب ’فائنڈنگ مائی وے‘ رواں سال اکتوبر میں لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ملالہ یوسفزئی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی نئی کتاب سے متعلق اعلان کیا ہے۔

انہوں نے تفصیلی کیپشن شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ قارئین کو اس کتاب میں کیا نیا ملے گا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ وہ کہانی نہیں ہے جو آپ کے خیال میں آپ جانتے ہیں، بلکہ یہ وہی ہے جسے میں سنانے کا انتظار کر رہی ہوں۔


ان کے مطابق آنے والی کتاب فائنڈنگ مائی وے، وہ کتاب ہے جو اب تک ان کی ذات سے سب سے زیادہ قریب ہے، جس میں محبت، دوستی، ذہنی صحت سے متعلق ان کی زندگی کے وہ لمحات ہیں جو کوئی اور نہیں جانتا۔

ان کا کہنا ہے کہ میرا نام دنیا اس وقت سے جانتی تھی جب میں 15 برس کی تھی، لیکن حقیقت میں کون ہوں میں یہ آج تک کوئی نہیں جانتا۔ یہ وہ کہانی نہیں ہے جو آپ کے خیال میں آپ جانتے ہیں۔ یہ وہی ہے جسے میں سنانے کا انتظار کر رہی ہوں۔

واضح رہے کہ 2012 میں سوات کے علاقے میں ایک اسکول بس پر ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد ملالہ یوسفزئی کو دنیا بھر میں ہر کوئی جانتا ہے۔

انہوں نے کم عمری میں ہی خواتین کی تعلیم کے لیے اپنی آواز بلند کی جس کے نتیجے میں 17 برس کی عمر میں انہیں امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا۔

خاص رپورٹ سے مزید