• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکا کے بعد چین نے بھی امریکا سے تجارتی معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت امریکا تجارت پر عائد پابندیاں ختم کرے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ امریکا اور چین ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔

اس سے قبل امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کے ساتھ شاندار معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے بھی بڑا تجارتی معاہدہ کرلیا جائے گا جس سے بھارت کو امریکا کی مصنوعات کے لیے کھولا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید