پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں جلد آرٹ گیلری قائم کی جائے گی جس میں طلبہ کے فن پاروں کی نمائش کی جائے گی، وہ شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلبہ کی تھیسز کی نمائش کے دورے کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے،پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل ناصر اور شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے چیئرمین پروفیسر شیر علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وائس چانسلر کہا کہ شعبہ آرٹ وڈیزائن کے طلبہ کی فکر اور تخیل کو عملہ جامہ پہنانے کے لئے انکیوبیشن سنٹر میں تربیت کا بندوبست کرنے کے علاوہ وسائل فراہم کئے جائیں گے، انہوں نے کمیونیکیشن پینٹنگ اور ٹیکسٹائل میں نمایاں تھیسز کے حامل طلبہ کوتوصیفی اسناد دینے کی ہدایت کی۔