• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع خیبر میں گرلز کالج بنانے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے ضلع خیبر میں گرلز ڈگری کالج بنانے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے جبکہ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ قبائلی علاقوں میں بھی بچیوں کے لیے اسکول اور کالجز بنائے جائیں لیکن یہ ادارے بنانا حکومت کا کام ہے،عدالتوں کا نہیں ،چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے جمعرات کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے پشاور رجسٹری کے ضلع خیبر میں گرلز ڈگری کالج بنانے سے متعلق زربت خان آفریدی کی درخواست کی سماعت کی تو لاء افسر نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی پالیسی ہے کہ تمام صوبوں کے اضلاع میں برابر بجٹ دینا ہوتا ہے،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکومت نے وسائل اور پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کرنا ہوتے ہیں،ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ کے خط پر ہائیکورٹ حکومت کو کیسے مجبور کر سکتی ہے۔
تازہ ترین