پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے جمرود سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ٹرک کے ذریعے منشیات ضلع خیبر سے پنجاب سمگل کرنا چاہتا تھا ملزم عبداللہ ولد جمعہ خان ساکن بہادر کلے نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ جس کے قبضہ سے 30کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ اشفاق خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم علاقہ جمرود سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش کریں گے اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ اشفاق خان نے شہر کے تمام داخلی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔ ایکٹنگ ڈی ایس پی ارشد خان اور ایس ایچ او حیات آباد کامران مروت دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارخانوں چیک پوسٹ پر موجود تھے کہ اس دوران ایک ٹرک نمبر 3593 GLTکو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پر ٹرک کے خفیہ خانوں سے 30کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزم عبداللہ ولد جمعہ خان ساکن بہادر کلے کو گرفتار کر لیا۔