سپریم کورٹ آف پاکستان میں ویڈیو لنک کے ذریعے پشاور رجسٹری سے سماعت ہوئی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے اس موقع پر اہم ریمارکس دیے ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ کی مہربانی سے آج پشاور کی کرمنل اپیلیں ختم ہوگئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اور کوئٹہ رجسٹری کی اپیلیں پہلے ہی صفر ہوگئی تھیں، یہ سب اللّٰہ تعالیٰ کی مہربانی اور تمام لوگوں کے تعاون سے ممکن ہوا۔
چیف جسٹس پاکستان نے یہ بھی کہا کہ اگلا ہدف لاہور ہے، ان شاء اللّٰہ 7 سے 10 روز میں لاہور کی کرمنل اپیلیں بھی صفر ہو جائیں گی۔