• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، آزادی مارچ روکنے کیلئے درخواست قبل از وقت قرار

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف لانگ مارچ اور دھرنے کیخلاف دائر درخواست پر درخواست گزار حافظ احتشام کو وکیل کرنے کی اجازت دیتے ہوئے مزید سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ درخواست قبل از وقت ہے ، دھرنے والوں نے ابھی اجازت ہی نہیں مانگی نہ خلاف ورزی کی، قانون پرعمل درآمد کرانا اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ابھی کچھ بھی نہیں ہوا اور اجازت کے بغیر کوئی دھرنا نہیں دے سکتا، احتجاج بنیادی حق ہے لیکن اس سے شہریوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف لانگ مارچ اور دھرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔

تازہ ترین