• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے تحریک کشمیر UKکے وفد کی میرپور آمد

ریڈنگ(پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ سائوتھ زون کے سنیئر نائب صدر راجہ عارف کیانی ممتاز سیاسی اور سماجی رہنما چوہدری وزیر حسین،چوہدری شوکت علی،اور مرزا محمد طفیل پر مشتمل ایک وفد آزاد کشمیر میرپور اور گرد ونواح میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لئے میرپور پہنچ گیا ہے اور مجبور اور بے سہار ا اور ضرورت مندوں کی مدد کی جارہی ہےروانگی سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زلزلہ زدگان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ان مشکل اور نا مساعد حالات میں بے گھر لوگ برطانیہ میں آباد کمیونٹی کی امداد کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرپور پہنچتے ہی نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر اور بیرون ملک جماعت کے کنوینر راجہ جہانگیر خان ، الخدمت فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر ریاض احمد اور ایوب مسلم کی سرپرستی میں میرپور اور گردو نواح کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، الخدمت فائونڈیشن پہلے ہی علاقے میں خدمات سرانجام دے رہی ہے اور ان کی ٹیم وفدکے ساتھ بھی بھر پورتعاون اور رہنمائی کر رہی ہے اور نشاندہی کر رہے ہیں کہ کہاں کہاں امداد کی ضرورت ہے۔ راجہ عارف کیانی نے کہا کہ زلزلے سے کافی تباہی ہوئی، جانی اور مالی نقصان ہوا ہے مکانات کے گرنے اور مرمت کے لئے تعمیراتی کام کے لئے مالی مدد کی اشد ضرورت ہے تاکہ سردی کا موسم شروع ہونے سے پہلے بے گھر خاندانوں کو آباد کیا جا سکے۔
تازہ ترین