• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشین فیڈریشن کے وفد کی پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

اسلام آباد (جنگ نیوز) چیئرمین پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان سے تجارتی نمائندہ برائے رشین فیڈریشن یوری ایم کوزلوکے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں فروٹ اور سبزی کی ایکسپورٹ بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رشین فیڈریشن کے تجارتی وفد نے پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے حلال گوشت رشیا میں ایکسپورٹ کیا جائیگا‘ جبکہ رشین حکومت سٹرس کی پیداوار بڑھانے کیلئے انوسٹمنٹ کرنے کو تیار ہے۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ انوسٹمنٹ کیلئے پنجاب حکومت رشین حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریگی۔
تازہ ترین