• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نیا سیریل ”محبت نہ کریو“ آج سے ”جیو “ پر شروع ہوگا

بلاک بسٹر سیریل ”یاریاں “ کے بعد معروف اداکار و گلوکار جنید خان کا ایک اور نیا ڈرامہ سیریل ”محبت نہ کریو“ جمعہ کی شب8 بجے ”جیو ٹی وی“ سے شروع ہورہا ہے۔ جنید خان اس سیریل میں ”اسد“ نامی شخص کا کردار ادا کررہے ہیں،جس میں انہیں اپنی محبت اور خاندانی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کا سامنا کرتے دکھایا جائے گا۔

نیا سیریل ”محبت نہ کریو“ آج سے ”جیو “ پر شروع ہوگا


اس ڈرامے کی کہانی ثمینہ اعجاز نے تحریر کی ہے جس میں اسد اپنے جذبات کے ہاتھوں مجبور ہے اور خاندان کو اپنی محبت کا ثبوت دینے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ ڈرامہ سیریل ”محبت نہ کریو“ ماسٹر مائنڈ کی پروڈکشن ہے، پروڈیوسر حسن ضیاءہیں جبکہ ایگزیکٹیو پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔ ڈرامے کی ہدایات احمد کامران نے دی ہیںجبکہ مرکزی کرداروں میں حرامانی ، زرنش خان ، عتیقہ اوڈھو، محمود اختر، شاہین خان، مریم نفیس، علی انصاری، سلمان فیصل اور دیگر شامل ہیں۔ڈرامے کا کچھ حصہ آذربائیجان کے شہر باکو میں شوٹ کیا گیا ہے جو کہ ناظرین کیلئے دلچسپی کا باعث بنے گا۔

تازہ ترین