• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی ،دھوکہ دہی اور اسلحہ رکھنے کا الزام‘ ملزم کی ضمانت درخواست خار ج

پشاور(نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی پشاور کی عدالت نے دہشت گردی ،دھوکہ دہی اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خار ج کردی پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کردیا ۔ استعاثہ کے مطابق ملزم فردوس خان ساکن بن غازی مریم زئی پولیس کو دہشت گردی اور دھوکہ دہی کے جرائم مطلوب تھا جس کے بعد ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی جس کو فاضل عدالت نے سماعت کے بعد خارج کردی۔
تازہ ترین