• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن،ماحولیاتی آلودگی کےخلاف مظاہرے


  برطانوی پولیس نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 800 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی نئی لہر شروع ہوئی، مظاہرین نے وسطی لندن کی سڑکیں بلاک کیں جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔

مظاہرین نے  سڑکیں بلاک کر کے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور اقدامات نہ کرنے پر حکام سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔

 مشرقی لندن میں ایئرپورٹ کے باہر مظاہرے میں سیکڑوں افرد نے شرکت کی اور ایئرپورٹ کے داخلے راستے پردھرنا دیا، مظاہرےمیں شامل ایک نابینا شخص باقاعدہ ٹکٹ لے کرایئرپورٹ میں داخل ہوا اور احتجاج کےطور پرجہاز کےاوپرچڑھ گیا۔

پولیس کی جانب سے ہونے والی گرفتاریوں کے بعد ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آواز اٹھانے والی تنظیموں کے مظاہرین مزید مشتعل ہوگئے اور انہوں نے اپنے ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

تازہ ترین