آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 22؍ صفر المظفّر1441ھ22؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فلمیں دیکھنے کا شوق آپ کی خوبصورتی بگاڑ سکتا ہے

فلمیں دیکھنے کا شوق آپ کی خوبصورتی بگاڑ سکتا ہے


ایک نئی ریسرچ میں انکشاف ہوا ہے کہ فلمیں دیکھنے کا شوق آپ کی خوبصورتی کو بگاڑ سکتا ہے ۔

اس نئی تحقیق نے ان افراد کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے جو فلم دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں اور اب وہ فلم دیکھنے سے پہلے کئی مرتبہ سوچیں گے کہ ہمیں فلم دیکھنی چاہیے یا نہیں۔

حالیہ تحقیق  کے مطابق فلمیں دیکھنے سے آپ وقت سے پہلے بوڑھے ہو سکتے ہیں اور آپ کے چہرے پر جلدی جھریاں آسکتی ہیں۔

تحقیق میں 2000 لوگوں کے فلم دیکھتے وقت تاثرات کو جانچا گیا جس سے یہ بات واضح طور پر سامنے آئی کہ ایک ڈراؤنی فلم کو دیکھتے ہوئے عام انسان تقریباً 20 مرتبہ اپنا چہرہ سُکیڑتا ہے جبکہ سنسنی خیز فلم کو دیکھتے وقت انسان تقریباً 50 مرتبہ اپنے چہرے کے تاثرات کو تبدیل کرتا ہے۔

اگر بات کی جائے کامیڈی فلم کی تو کامیڈی فلم دیکھتے ہوئے کوئی بھی شخص 115مرتبہ ہنستا ہے۔

تحقیق کے بانی ڈاکٹر ہیری سنگھ کا کہنا تھا کہ حیران کن تاثرات کی وجہ سے چہرے پر جھریاں آنا شروع ہوجاتی ہیں جب کہ 5 سال تک مسلسل ایسا کرنے سے جھریوں کے خطرات 50 فیصد تک مزید بڑھ سکتے ہیں۔

صحت سے مزید