• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شہر میں غیرقانونی تعمیرات کا ہر صورت خاتمہ، سڑکوں کی میکنیکل سوئپنگ کی ہدایت

سڑکوں کی میکنیکل سوئپنگ کی ہدایت


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صفائی مہم کو پائیدار اور موثر بنانے کے لیے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا ہر صورت خاتمہ،سڑکوں کی میکنیکل سوئیپنگ اور دھلائی کی جائے،اس کے علاوہ ڈی ایم سیز سے گھروں کےکنٹریکٹرز کے ذریعے کچرا جمع کرنے کے حوالے سے تجاویز منگوائیں تاکہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی سے کچرا جمع کرنے کے حوالے سے کوڑا دان لیے جاسکیں،انہوں نے یہ ہدایات اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم مہینے کی مہم کے آخری ہفتے میں داخل ہوچکے ہیں ، میں چاہتا ہوں کہ اس مہینے کے اختتام تک صفائی کا کام برقرار ر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ڈی ایم سیز ، ایس ایس ڈبلیو ایم اے اور ڈی سیز مل کر اس شہر کو صاف ستھرا بنائیں،اجلاس میں ڈی ایم سیز کی جانب سے بتایا گیا کہ فنڈز اور عملے کی کمی کے باوجود ہزاروں ٹن کچرا اٹھایا گیا ہے جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے فنانس سیکرٹری کو ڈی ایم سیز کے تمام واجبات ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کل میں شہر کا دورہ کروں گا،انہوں نے کہا کہ میں صفائی کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی حالت اور سیوریج کی حالت خود دیکھوں گا،میئر کراچی میرے ساتھ ہوں گے جس کسی کا بھی نئے بنائے ہوئے روڈز کی حالت خراب کرنے میں کردار ہوگا ہم اُن کے خلاف کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میئر کو آن بورڈ لے کر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کروں گا۔

تازہ ترین