• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح ہسپتال میں ڈینگی کے آٹھ مریض لائے گئے

کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل نے کہاہے کہ ڈینگی کے اب تک 8مریض ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں جن میں سے 5مریض صحت یاب ہوکر گھر چلے گئے ہیں جبکہ 3مریض اب بھی زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے ،ہسپتال میں ڈینگی کے ٹیسٹ مفت کئے جارہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کررہے ہیں ،ایم ایس کا کہناتھاکہ کانگو اور ڈینگی کے مریض کے لئے ایک علیحدہ وارڈ مختص کیاگیاہے ان تمام مریضوں کے علاج کی نگرانی خود کررہاہوں ،انہوں نے کہاکہ ان تمام ڈینگی مریضوںنے کراچی سے سفر کرکے کوئٹہ آئے ہیں ہسپتال میں 24گھنٹے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے 24گھنٹے کسی بھی وقت ہسپتال کا عملہ ڈینگی اور کانگو کے مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہیں ۔
تازہ ترین