• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کو اپنے حلقے میں جانے سے کوئی قانون، ضابطہ نہیں روک سکتا، پیپلزپارٹی

لاہور(نمائندہ جنگ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلاول بھٹو کو بھیجے جانے والے نوٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کو اپنے حلقے میں جانے سے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں روک سکتا، ایک منتخب رکن قومی اسمبلی کو اپنے ہی حلقے میں جانے پر کیسے نوٹس بھیجا جا سکتا ہے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس طرح کی پابندیوں سے اپنی متنازع ساکھ بحال نہیں کر سکتا۔ متنازع الیکشن کمیشن کو خود 2018ءکے دھاندلی زدہ انختابات کا جواب دینا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کے ترجمان نے کہا کہ فوج پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تو ہو سکتی ہے مگر ایم این اے اپنے حلقے میں نہیں جاسکتا یہ کھلا تضاد ہے۔
تازہ ترین