عام طور پر لغت میں نا صرف بیشتر الفاظ کے معنی مل جاتے ہیں بلکہ یہ مہذب انداز میں استعمال ہونے والے الفاظ ہوتے ہیں۔
تاہم اب انگریزی زبان کی دنیا کی معروف ترین لغت ’آکسفورڈ ڈکشنری‘ نے مہذب الفاظ کے ساتھ ساتھ عام فہم الفاظ جن میں سے اکثر کو بازاری الفاظ بھی کہہ سکتے ہیں وہ ڈکشنری کا حصہ بن گئے ہیں۔
غیر ملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ نے جن الفاظ کو اپنے نئے ایڈیشن کی لغت کا حصہ بنایا ہے ان میں ایسے الفاظ شامل ہیں جو عام طور پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر استعمال کیے جاتے ہیں۔
آکسفوڈ انگلش ڈکشنری کے نئے ایڈیشن میں کچھ نئے الفاظ کے استعمال کے اعلان کے بعد اسے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈکشنری میں Something کے لیے Sumfin, Summink اور sumthin بھی جبکہ whatever کے لیے whatevs شامل کیا ہے جس کا دفاع انہوں نے آسانی سے سمجھ آنے والے الفاظ کہتے ہوئے کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ نے ہالی ووڈ کی اسٹار وار سیریز کی نئی فلم کی ریلیز سے قبل اس کے کچھ لفظوں کو بھی شامل کرلیا ہے جن میں Lightsaber, Jedi, Padawan, The Force اور Jedi mind trick شامل ہیں۔
معروف ڈکشنری نے نئے ایڈیشن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا حوالہ دیتے ہوئے Nomophobia کا لفظ بھی اس کا حصہ بنادیا جس کے معنی موبائل فون سے دوری کی وجہ سے ہونے والی بے چینی بتایا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ Fake News کو بھی ڈکشنری کا حصہ بنادیا گیا ہے جس کی وضاحت سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گردش کرنے والی غیر مناسب اور جھوٹی خبروں سے دی ہے۔
طنز و مزاح میں برطانوی سیاست کے لیے استعمال ہونے والے لفظ Omnishambles کو بھی ڈکشنری کا حصہ بنادیا گیا ہے۔
آکسفورڈ کو اس نئے ایڈیشن اور اس میں شامل ہونے والے نئے لفظوں کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان افراد کا کہنا ہے کہ اگر آکسفورڈ تعلیم کے معیار کو برقرار نہیں رکھ سکا تو یہ پستی کا شکار ہوجائے گا۔
جن دیگر الفاظ کو ڈکشنری کا حصہ بنایا گیا وہ یہ ہیں۔