پاکستان رینجرز (سندھ) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث 15ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
رینجرز اعلامیہ کے مطابق کورنگی، کھارادر، محمود آباد، میٹھادر، بغدادی اور عوامی کالونی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 12ملزمان مقبول، محمد اشرف، محمد آصف، محمد سجاد عرف سجو، شیر علی، شیر جہان عرف ساجن، محمد آصف عرف آفاق کالا، یحییٰ خان، فرقان قریشی، احمد نواز، ریحان عرف پیٹل اور عدنان نذیر عدی کو گرفتارکیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
کلاکوٹ اور فیروز آباد کے علاقوں سے منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان انیس، شاہد حسین اور قمر سعید کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے۔
ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔