• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں افغان حکومت کا پہلا سینئر سفارتی نمائندہ تعینات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کی طالبان حکومت نے 2021 میں اقتدار میں واپس آنے کے بعد بھارت میں اپنا پہلا سینئر سفارتی نمائندہ تعینات کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق نور احمد نور نے بھارت میں بطور ناظم الامور ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طالبان کی وزارتِ خارجہ کے سینئر عہدیدار مفتی نور احمد نور گزشتہ دنوں دہلی پہنچے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اکتوبر 2025 میں طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے دورۂ بھارت کے دوران دونوں ممالک نے بھارت میں افغان نمائندہ مقرر کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید