ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کوششیں جاری ہیں جس کے سلسلے میں آج عمران خان سعودی عرب جائیں گے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ مسئلہ کشمیر بھی اُجاگر کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کےدورۂ ایران میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربات ہوئی جس میں ایران نے پاکستان کا ساتھ دینے کی دوبارہ یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے دورے میں عمران خان نے صدرحسن روحانی اور آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔