• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شاہی جوڑے کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

برطانوی شاہی جوڑے کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات


پاکستان کے چار روزہ دورے پر آئے شاہی جوڑے نے آج صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایونِ صدر میں صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی اور دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیا۔

بعدازاں شاہی جوڑے نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم عمران خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے وزیراعظم عمران خان سمیت مختلف رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اس موقع پر سبز شلوار قمیض زیب تن کیا جو پاکستان کے پرچم میں موجود رنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سے قبل برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے یونیورسٹی کالونی اسلام آباد میں ماڈل کالج فار گرلز کا دورہ کیا جہاں طالبات سے ملاقات کی۔





گرلز کالج کے دورے پر شہزادی کیٹ مڈلٹن نے مشرقی لباس کا انتخاب کیا اور نیلے رنگ کی خوبصورت قمیض شلوار اور دوپٹہ زیب تن کیا جو مقامی ڈیزائنر ماہین خان نے ترتیب دیا۔

تازہ ترین