• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ولیم سے طالبہ کا دل کو چھولینے والا مکالمہ

شہزادہ ولیم سے طالبہ کا دل کو چھولینے والا مکالمہ


اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کے دورے کے موقع پر طالبہ نے شہزادہ ولیم کے ساتھ دل کو چھولینے والا مکالمہ کیا۔

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کے 5 روزہ دورے پرگزشتہ روز پہنچا تھا، آج گرلز اسکول کے دورے کو برطانوی میڈیا نے کور کیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں گرلز اسکول کے دورے کے دوران ایک طالبہ نے شہزادی ڈیانا سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی شاہی جوڑے کا گرلز کالج اور مارگلہ ہلز کا دورہ

طالبہ نے شہزاد ہ ولیم سے گفتگو میں کہا کہ ’میں آپ کی والدہ لیڈی ڈیانا کی بہت بڑی مداح ہوں‘۔

شہزادہ ولیم نے طالبہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں بھی اپنی والدہ کا بہت بڑا پرستار ہوں۔

تازہ ترین