• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں بغیر ڈھانپی ٹریکٹر ٹرالیوں کیخلاف آپریشن کا آغاز

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر شہر میں بغیر ڈھانپی ہوئی ریت ،اینٹوں اور مرغیوں کی باقیات لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ۔ آپریشن میں 11 ٹرالیاں تھانے میں بند کر دی گئیں جبکہ 15 ٹرلیوں کو چالان کیا گیا۔ کارروائی روڈٹرانسپورٹ اتھارٹی کے موٹر وہیکل ایگزامینر آفیسر نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پابندی کھلی کچہری میں ایک شہری کی شکایت پر لگائی گئی ۔
تازہ ترین