• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہر ا قتل ،2 ملزمان کی ضمانت خارج ، 4کمرہ عدالت سے گرفتار

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور احسان اللہ قریشی نے جائیداد کے تنازعے پرخاتون سمیت دو افراد کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کی ضمانت خارج کردی ہے ۔ جبکہ مذکورہ کیس میں نامزد دیگر چار ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی خارج کردی ہے جس کے بعد پولیس نے چاروں ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتارکردیا ۔ گزشتہ روز جب فاضل عدالت نے ملزمان اسفندیا ر اور سلمان ساکنان اسد ٹاون ریگی للمہ کی جانب سے دائر ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست کی سماعت شروع کی تو اس دوران مدعی مقدمہ ندیم صفدر کے وکلاء بیرسٹر سرور ، بیرسٹر دانش اور نعمان موسی زئی نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مدعی مقدمہ نازو شینواری کی ماں سمیر ا صفدر کو جائیداد کے تنازعے پر تھا‘جس کے بعدپولیس نے ملزمان کو ایف آئی اار میں نامزد کیا عدالت نے ضمانت قبل از گرفتار ی کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے بعد خارج کردی اسی طرح مذکورہ کیس میں نامزد دیگر چار ریحان ، مبارک مبین ، عامر خان ، فرحان مبین اور امجد مبین نے بھی گرفتاری سے قبل عدالت میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کے لیے درخواست دی جس کو بھی فاضل عدالت نے خارج کردی جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا۔
تازہ ترین