• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب آرٹسٹ سپورٹ فنڈ اعلان ٗفنکا روں کا خیر مقدم

پشاور ( احتشام طورو ٗوقائع نگار )خیبر پختونخوا کی فنکار برادری نے پنجاب حکومت کی طرف سے فنکاروں کے لئے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ قائم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کی طرز پر خیبر پختونخوا کے فنکاروں و ہنرمندوں کیلئے بھی آرٹسٹ سپورٹ فنڈ قائم کیا جائے اور جن ہنرمندوں وفنکاروں نے اپنی عمر کا زیادہ حصہ فن کو دیا ہے اور اب کسی بیماری اور دیگر وجوہ کی بناء پر کام نہیں کرسکتے انکے لئے ماہانہ اعزاز یہ شروع کیا جائے جنگ سے با ت چیت کرتے ہوئے صدارتی ایوارڈ یافتہ موسیقار استاد نذیر گل ٗصدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار شہنشاہ غزل خیال محمد ٗ ہنری ٹولنہ کے صدر رگلوکار راشد خان ٗمعروف پست قد اداکار زرداد بلبل ٗمعروف اداکار امان ٗگلاب خیل استاد اور دیگر نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں فنکاروں کو کٹھن مراحل اور منفی رویوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک طویل عرصہ گزر گیا ہے۔ ہمارے آرٹسٹ بھوک اور بیماری کے ہاتھوں اپنی جان سے ہی گزر جاتے ہیں۔ پردے پر مسکراتے چہرے اکثر کسمپرسی کی حالت میں ہوتے ہیں جن کا علم کسی کو نہیں ہو پاتا۔ اس طبقے کی طرف کبھی کسی نے توجہ نہیں دی انہوں نے بتایا کہ ماضی کے برعکس حالیہ تحریک انصاف کی حکومت نے فنکاروں کی طرف خاص توجہ دی اور " کچھ عرصہ کیلئے ثقافت کے زندہ امین پراجیکٹ کے تحت ماہانہ اعزازیہ جاری کرنا انتہائی خوش آئند ہے ۔
تازہ ترین