• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ چار سالوں میں بڑے زرعی منصوبے مکمل کئے جائینگے،محب اللہ خان

پشاور ( نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت و لائیو سٹاک میں عنقریب وزیراعظم پاکستان بڑے بڑے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور آئندہ چار سالوں میں زراعت کی ترقی کیلئے 85 ارب روپے کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی کے منصوبوں پر عمل درآمد کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی سوات اور زرعی تربیتی ادارہ سوات کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تیزی سے اقدامات جاری ہیں جبکہ نئے شامل ہونے والے اضلاع میں بھی زراعت و لائیوسٹاک کے منصوبوں کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبوں کے حوالے سے ہر ہفتے میں اجلاس منعقد کیے جائیں گے اور متعلقہ افسران پیش رفت کے حوالے سے اپنی رپورٹ فراہم کریں گے۔
تازہ ترین