• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مقبوضہ کشمیر، جعلی فوجی مقابلہ، 3 نوجوان شہید

سرینگر (جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 73ویں روز بھی مواصلاتی نظام مفلوج جبکہ لاک ڈائون برقرار رہا،اگرچہ پوسٹ پیڈ موبائل فونز پر وائس کال جزوی طور پر بحال ہوئی ہے تاہم معمولات زندگی پوری طرح بحال نہ ہوسکا۔

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 73ویں روز بھی مواصلاتی نظام مفلوج


دوسری طرف بھارتی فوج نے ایک جعلی مقابلے میں فائرنگ کرکے تین نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک جعلی مقابلے میں فائرنگ کرکے تین نوجوانوں کو شہید کردیا،بھارتی فوج نے اسلام آباد ضلع کے پزلپورہ علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر کارروائی کی،شہید ہونےو الے نوجوانوں کی شناخت اروانی کے رہائشی ناصر چادرو،ردوانی کے عاقب احمد شیخ اور بج بیہارا کے زاہد احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب بھارتی فوج کی جانب سے وقار احمد بھٹی نامی صحافی کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں۔

تازہ ترین